20جون 2022ء سے بجلی بچت پروگرام کے تحت کے تمام دکانیں، دفاتر اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کی رات 9بجے بندش کو یقینی بنایا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر وہاڑی

اتوار 19 جون 2022 14:10

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی میاں محمد رفیق احسن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر 20جون 2022ء سے بجلی بچت پروگرام کے تحت کے تمام دکانیں، گودام، وئیر ہاؤسز، دفاتر اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کی رات 9بجے بندش کو یقینی بنایا جائے گا شادی ہالز رات 10بجے اور ریسٹورنٹ، کلبز،تندورز، کیفے،کھانے کے پوائنٹس،سنیما، تھیڑ، سرکس اور دیگر عوامی تفریح مقامات را ت ساڑھے 11بجے تک کھلے رہیں گے تاہم ہسپتال،میڈیکل لیبارٹریز،فارمیسی، میڈیکل سٹورز، بیکری،دووھ دہی، ٹائر مرمت شاپس،پٹرول پمپس،سی این جی اسٹیشز، شہری حدود سے دو ر ہائی ویز اور موٹر ویز کے اطراف موجود سروس ایریاز شاپس اور فیکٹریز پر اطلاق نہیں ہوگا تاہم ہفتہ کے روز بندش کے مخصو ص اوقات کار نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب شاپس اینڈا سٹبلیشمنٹ آرڈرنینس 1969ء کے سکشن 6کے تحت دکانیں اور کاروباری مراکز ہفتے میں ایک دن بطور چھٹی بند رہیں گے (جمعہ یا اتوار)۔تاجر برادری حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کر دہ اوقات کار کی پابندی کریں تاکہ بجلی لوڈشیڈنگ کو کم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو دکاندار مقرر کردہ اوقات کار پر عمل نہیں کرے گا اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں