وہاڑی ،منشیات فروش کو 8 سال قید کی سزا

بدھ 31 جنوری 2024 18:04

وہاڑی ،منشیات فروش کو 8 سال قید کی سزا
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2024ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی شازب سعید نے منشیات کے ملزم کو 8 سال سزا اور اسی ہزار روپے جرمانے کاحکم دے دیا۔ ملزم کی استدعا پر اس کی بطور حوالاتی گرفتاری کے دورانیہ کو سزا میں شمار کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

تھانہ جھال سیال میں درج منشیات کے مقدمہ میں ملزم محمد یار عرف ممی کو سیشن جج وہاڑی شاذب سعید نے بطور اسپیشل جج (سی این ایس اے) 8 سال قید اور اسی ہزارروپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید 4 ماہ کی سزا کا حکم سنا دیا گیا۔ نور محمد مجرم کی درخواست پر سیشن جج وہاڑی نے سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کو حکم جاری کیا ہے کہ مجرم محمد یار عرف ممی قیدی کو فوجداری ایکٹ کی دفعہ 382B کے تحت فائدہ دیتے ہوئے اسکی گرفتاری بطور حوالاتی کے دورانیہ کو اسکی سزا میں شمار کر لیا جائے۔\378

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں