ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کا کام جاری ہے،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

منگل 26 مارچ 2024 15:49

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی ہدایت پر ستھرا پنجاب پروگرام سرگرمیاں کامیابی سے جاری ہیں شہری و دیہی علاقے صفائی ستھرائی کے لحاظ سے پہلے سے بہتر دکھائی دے رہے ہیں آج بلدیہ ملازمین نے میونسپل پبلک لائبریری،مرکزی جناز گاہ،پیپلز کالونی،کلب روڈ، بوریوالا روڈ اور دیگر علاقوں کو صاف ستھرا کیا سڑیٹ لائٹس کو فنگشل کیا کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا سڑکوں کے ڈیوئیڈرز میں پودے لگائے سبزہ کی تراش خراش کرکے پانی لگایا گیا اس کے علاوہ گٹروں کو ڈھکن لگائے، تجاوزات اور وال چاکنگ کو ختم کیا سیوریج لائنوں کو صاف کیا جس سے عوام کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی گئی تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنا کر عوام کو صاف ستھرا اور بہترین ماحول فراہم کیا جا سکے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں