عمران خان پر حملہ، جے آئی ٹی نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی

ہفتہ 19 نومبر 2022 17:14

عمران خان پر حملہ، جے آئی ٹی نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی
وزیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے سے متعلق بنائی گئی جے آئی ٹی نے ملزم نوید سے تفتیش شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اکیلے ہی حملے کی منصوبہ بندی کی۔ذرائع کے مطابق ملزم نے کہا کہ فائرنگ کے بعد کنٹینر سے دائیں گلی میں فرار ہونا تھا لیکن پکڑا گیا، میرا کسی سیاسی یا دینی جماعت سے تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ملزم نوید نے کہا کہ مجھے کسی نے حملہ کرنے کو نہیں کہا تھا، 2 گھنٹے تک انتظار کرتا رہا، کنٹینر کے آگے پولیس نہ ہونے پر سامنے آ کر فائرنگ کی۔واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنمائوں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔ملزم 12 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں