وزیرآباد،ہڑتال کی کال پر حکومتی پارٹی اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے تاجردو حصوں میں تقسیم

ہفتہ 13 جولائی 2019 21:34

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2019ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح نئے ٹیکسوں کے نفاذاور ریکارڈ رکھنے کے فیصلہ کے خلاف آل پاکستان تاجران کی جانب سے ہڑتال کی کال پروزیرآباد میں بھی مرکزی تنظیم تاجراں کی جانب سے ہڑتال کی کال پر حکومتی پارٹی اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے تاجردو حصوں میں تقسیم ۔وزیرآباد، گکھڑاور سوہدرہ کی مین مارکٹیںبند جبکہ علی پور چٹھہ میں کاروباری ادارے معمول کے مطابق کام کرتے رہے۔

صنعتی ادارے بھی کھلے رہے۔گلیوں ، محلوں اور دیہی علاقوں میں بھی دوکانیں حسب معمول کھلی رہیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کی جانے والی مرکزی تنظیم تاجران وزیرآباد کی ہڑتال کال پر تاجر دو حصوں میں تقسیم ہوگئے ۔حکومتی پارٹی سے منسلک تاجروں نے ہڑتال کا فیصلہ یکسر مسترد کر دیاتاہم حفاظتی نکتہ نظر سے دوکانیںرکھیں ۔

(جاری ہے)

تاجروں کا کہنا ہے کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا بلکہ ٹیکس وصولی کا پرانا نظام ٹھیک کیا گیا ہے جس پر عادی ٹیکس چور ہڑتال اور حکومت کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں ۔

وزیرآباد میں تنظیم تاجران کے زیادہ ترعہدیداروں کا تعلق اپوزیشن جماعتوں سے ہے جبکہ میڈکل سٹور ایسوسی ایشن ،صرافہ ایسوسی ایشن اور کریانہ ایسوسی ایشن کے زیادہ تر عہدیدار بھی حکومت مخالف پارٹیوں سے تعلق رکھتے ہیں مگر ہڑتال کی کال پر مکمل شٹر ڈائون نہ ہو سکا ۔(ن) لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے منسلک تاجران نے دوکانیں بند رکھیں اور حکومت سے نئے ٹیکسز کے نفاذ اور پچاس ہزار کی خریداری پر گاہک سے شناختی کارڈ کی وصولی اور ریکارڈ کے فیصلہ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

وزیرآباد کے نواحی علاقوںاحمد نگر، سوہدرہ میں جزو ی ہڑتال رہی جبکہ علی پور چٹھہ میں تنظیم تاجراں کے صدر نے ہڑتال کی کال مسترد کر دی اور تمام دوکانیں کھلی رہیں شہریوں کا بھی ہڑتال پر ملا جلا تاثر رہا اور ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر بااثر تاجر اپوزیشن جماعتوں بالخصوص ن لیگ سے تعلق رکھتے ہیں جو اپنے مفادات کیلئے عام افراد کو گمراہ کرتے ہیں۔ ہڑتال بے مقصد اور بلا جواز ہے حکومت مٹھی بھر مفاد پرست عناصر سے بلیک میل نہ ہو۔ اور ذخیرہ اندوزی ،مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے مافیا کیخلاف سخت کاروئی کی جائے۔میڈیکل سٹور بندہونے سے مریضوںکوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔گوشت، فروٹ اور سبزی کی دوکانیں بھی معمول کے مطابق کھلی رہیں۔

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں