وزیرآباد:مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کرونا وائرس سے انتقال کر گئے

ایک ہفتہ قبل کو رونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد پی کے ایل آئی لاہور میں زیر علاج تھے۔وہ بلڈ کینسر، گردوںاورشوگرکے مرض میں مبتلا ء تھے

بدھ 3 جون 2020 22:40

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) وزیرآباد کے حلقہ پی پی 51سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کرونا وائرس سے انتقال کر گئے۔وہ ایک ہفتہ قبل کو رونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد پی کے ایل آئی لاہور میں زیر علاج تھے۔وہ بلڈ کینسر، گردوںاورشوگرکے مرض میں مبتلا ء تھے جبکہ ان کے دل کے دو والو بھی بند تھے اور باقاعدہ زیر علاج تھے۔

وہ یونین کونسل مردیکے (منظورآباد) کے چیئرمین رہے۔شوکت منظور چیمہ 2002میں تحصیل ناظم وزیرآباد منتخب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

2008،2013اور 2018کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے ۔چغتائی لیب اور شوکت خانم ہسپتال سے کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد 26مئی سے پی کے ایل آئی لاہور میں زیر علاج تھے۔وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے شوکت منظور چیمہ کو بہتر طبی سہولیتیں فراہم کر نے کے لئے تین رکنی میڈیکل بورڈبھی تشکیل دیا تھا ۔دوران علاج وہ دو بار وینٹی لیٹر پر گئے جہاںوہ آج انتقال کر گئے۔ شوکت منظور چیمہ کی نعش ان کے ورثاء اور ان کے ساتھی میجر الطاف نے ہسپتال سے وصول کی۔نعش ان کے آبائی گائوں منظور آباد پہنچا دی گئی

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں