وزیرآباد ، منشیات کے عادی شوہر نے چھریوں کے وار کر کے اہلیہ کو قتل کر دیا

بدھ 15 مارچ 2023 23:46

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2023ء) وزیرآباد کے علاقہ گکھڑ میں منشیات کے عادی شوہر نے چھریوں کے وار کر کے اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا ملزم فرار مقتولہ خاتون 6 بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے پولیس مصروف تفتیش ہے، وزیرآباد کے گکھڑ میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کی بہیمانہ واردات مقتولہ سدرہ 6 بچوں کی ماں بتائی گئی ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق گذشتہ روز بچوں کو اسکول بھیجنے کے بعد جب خاتون گھر میں اکیلی تھی تو دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا طیش میں آکر ملزم نوید افضل نے اپنی بیوی سدرہ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا بچوں کے اسکول سے گھر واپس آنے پر وقوعہ کا انکشاف ہوا پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال وزیرآباد منتقل کردیا اہل علاقہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم نوید کا اپنی اہلیہ سدرہ سے اکثر و بیشتر جھگڑا رہتا تھا اور ملزم منشیات کا عادی ہے پولیس تھانہ گکھڑ نے تفتیش شروع کر دی ہے

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں