وزیرآباد پولیس نے سینکڑوں پتنگیں برآمد کر لیں،ملزمان گرفتار

جمعرات 22 فروری 2024 17:06

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2024ء) پتنگ بازی مہلک کھیل، ہر گز رعایت نہیں بخشیں گے۔ سٹی پولیس وزیرآباد نے ایک ہزار سے زائد پتنگیں ،دھاتی ڈور اور ڈور میں استعمال ہونے والا کیمیکل پکڑ لیا مقدمات درج ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ۔ان خیالات کا اظہار اے ایس پی سرکل وزیرآباد محمد رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کیا،پریس کانفرنس میں ایس ایچ او تھانہ سٹی فدا حسین چیمہ ،سب انسپکٹر محمد آصف ،اے ایس آئی رضوان ارشد ،غلام مرتضی بٹ ،عثمان علی سیکیورٹی آفیسر ،فرح بٹ و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو انجام تک پہنچانے کیلئے پولیس کو عوامی تعاون کی ہمیشہ ضرورت ہوتی ہے شہریوں کو پتنگ بازی اور دیگر ایسے اقدامات سے باز رہنا چاہیے اور پولیس کی معاونت کرنا چاہیے انہوں نے تھانہ سٹی پولیس کو بڑے پیمانے پر پتنگ فروشوں کیخلاف اقدامات کرنے پر شاباش دی۔

(جاری ہے)

اے ایس پی محمد رضا نے کہا کہ چند منٹ کے کھیل کے لیے شہریوں کی زندگیوں کو دائو پر نہیں لگا سکتے ،جن والدین کے بچے پتنگ بازی میں ملوث ہیں ان کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ خود کو مشکل میں ڈالنے اور کسی انسان کی زندگی کو خطرہ میں ڈالنے سے اجتناب برتیں اپنے بچوں کو اس بارے واضح کریں کہ یہ کھیل خونی ہے اور خطرناک بھی انہوں نے کہا کہ سرکل میں منشیات فروشوں کے خلاف بھی شکنجہ تیار کیا ہے جرائم پیشہ عناصر کے لیے کسی صورت کوئی رعایت نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ میرا دفتر ہر خاص و عام کے لیے یکساں کھلا ہے سائلین کو کسی بھی قسم کی کوئی شکایت ہو تو وہ براہ راست میرے پاس آئیں ان کے مسائل کا حل کیا جائے گا اس موقع پر صدر پریس کلب وزیرآباد افتخار احمد بٹ ،جنرل سیکرٹری سید ضمیر کاظمی کاشف اشرف، شکیل اعوان ،شہباز بخاری ،صوفی اشرف نثار ،نیئر عالم و دیگر بھی موجود تھے۔

\378

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں