زیارت میں لیویزچیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 اہل کار شہید

بدھ 20 مارچ 2019 16:15

زیارت میں لیویزچیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 اہل کار شہید
زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) بلوچستان کے ضلع زیارت میں لیویزچیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 اہل کار شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈی سی زیارت قادر بخش پرکانی کے مطابق زیارت میں لیویز کی چیک پوسٹ پرنامعلوم ملزمان نے حملہ کر دیا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 لیویز اہلکار شہید ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر زیارت نے بتایا کہ واقعہ زیارت کے علاقے سنجاوی کی لعل کٹائی چیک پوسٹ پر پیش آیا ہے،ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کے گھیرے میں لے لیا ۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں