زیارت میں دھماکا، 3 لیویز اہلکار شہید ہو گئے

دھماکا گاڑی کے قریب ہو ا، 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔لیویز ذرائع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 26 اگست 2021 16:25

زیارت میں دھماکا، 3 لیویز اہلکار شہید ہو گئے
زیارت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 اگست 2021ء ) زیارت میں دھماکے کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق زیارت کے نواحی علاقے کچھ میں گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ میں گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں تین اہلکار زخمی بھی ہوئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ان کی طبی امداد کی جائے گی۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔دھماکے سے متعلق تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں