ڈپٹی کمشنر زیارت کی زیر صدارت امن وامان کے سلسلے میں لیویز افسران کا اجلاس ، امن وامان بارے بریفنگ دی گئی

جمعرات 30 جنوری 2020 17:38

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2020ء)ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن ریٹائرڈ مہر اللہ بادینی کی زیر صدارت امن وامان کے سلسلے میں لیویز افسران کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر زیارت اعجاز سرور ،اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی عبدالمجید سرپرہ ،تحصیلدار نور احمد،میجر رسالدارزروزے محمد سارنگزئی ،سردار غازی پانیزئی،میجر ارسلا خان اور تھانوں کے انچارج نے شرکت کی ،اجلاس میںڈپٹی کمشنر کو ضلع زیارت کے امن وامان کے بارے میں بریفنگ دی گئی اجلاس سے ڈپٹی کمشنرمہر اللہ بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس کو ایک مثالی فورس بنائیں گے،لیویز فورس کا جرائم کے بیخ کنی میں اہم کردار ہے ،لیویز افسران اور اہلکاران امن وامان کے قیام میں بھرپور کردار ادا کریں اور اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہیں اپنے فرائض میں غفلت کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ضلع زیارت ایک پرامن ضلع ہیں اکا دکا واقعات ہرجگہ ہوتے ہیں ،لیکن اس کے باوجود لیویز فورس ضلع زیارت کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی اور گاڑیوں کی چیکنگ مزیدسخت کرے۔انہوں نے اجلاس میں سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تما م لیویز اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی پر پابندکیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ وہ خود اچانک تھانوں کا دورہ کریں گے اور فرائض میں غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کریں گے۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں