گ*ہمارے شہداء اور غازیوں نے جرأت اور بہادری کی داستان رقم کی،حاجی نور محمد دمڑ

پیر 6 ستمبر 2021 21:55

غ*زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای / واسا حاجی نورمحمد خان دمڑنے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں 6 ستمبر1965ء کی جنگ بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔ اس جنگ میں کامیاب فتح حاصل کرکے افواجِ پاکستان نے اپنی بہادری کا لوہا منوایا اور دشمن کو مثالی شکست دی۔ ہمارے شہداء اور غازیوں نے جرأت اور بہادری کی داستان رقم کی۔

یہ شاندار کامیابی اُن کے غیر متزلزل ارادوں، پختہ عزم، نڈر قیادت اور سب سے بڑھ کر جذبہ ایمانی کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیارت سسنک منہ میں شیولیتی اجتماع اورپارٹی کے زیراہتمام یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی بقا و سلامتی کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک افواج کے جوانوں خصوصاً 6 ستمبر 1965 ء کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت و تحسین پیش کرتا ہوںانہوں نے کہاکہ 1965ء کی جنگ کے دوران افواج پاکستان اور پوری قوم کے اُن احساسات و جذبات کو آج بھی محسوس کر سکتے ہیں جن کی وجہ سے آج ہم آزاد و خود مختار ہیں اور ہمارا سر فخر سے بلند ہیں انہوں نے کہا کہ آج بحیثیت ایک قوم ہمیں افواجِ پاکستان کے اُن بہادر ہیروز کی بہادری سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے جنہوں نے قومی سا لمیت کو درپیش خطرات کا نہ صرف جواں مردی سے مقابلہ کیا بلکہ اپنے خون سے جرات اور حب الوطنی کی زندہ و جاوید مثال قائم کر دی دشمن کے خلاف ہمارے جوانوں کی کامیابی یہ ثابت کرتی ہے کہ وہی ہمارے جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے صحیح معنوں میں محافظ ہیں۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں