سانگلہ ہل! زیارت مقدسہ مریم آباد میلہ تاخیر کا شکار،دوردراز سے آنے والے پیدل قافلے کیتھولک چرچ میں رہائش پزیرہوگئے

مسیحی برادری کا بڑا اجتماع7,8,9ستمبر کو ہوتا ہے کرونا کے باعث اب10,11,12ستمبر کو ہو گا تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

جمعرات 9 ستمبر 2021 22:58

سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2021ء) زیارت مقدسہ مریم آباد میلہ تاخیر کا شکار،دوردراز سے آنے والے پیدل قافلے کیتھولک چرچ میں رہائش پزیرہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کا بین الا قوامی (اجتماع )میلہ زیارت مقدسہ مریم آباد ہر سال7,8,9ستمبر کوہوتا ہے پاکستان سمیت دنیا بھر سے قافلے کاروں،بسوں،موٹر سائیکلوں ،سائیکلوں پر اور پیدل مریم آباد پہنچتے ہیں،کرونا کے باعث اس سال بھی یہ اجتماع تاخیر کا شکار ہو گیا ہے،ملک بھر سے پیدل آنے والے قافلے کیتھولک چرچ سانگلہ ہل میں پہنچ چکے ہیںاب یہ مسیحی اجتماع 10,11,12ستمبر کو ہوگا،دوردراز سے آنے والے قافلے آج لنگر کرنے کے بعد سانگلہ ہل سیمریم آباد کے لئے روانہ ہو جائیں گے قافلوں میں شامل خواتین ،بچے ،بوڑھے اور جوان تین روزہ رسومات کی ادئیگی کے بعد اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے،میلہ کی سیکورٹی کے لئے سانگلہ ہل،ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ پولیس ملازمین کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے،سول کپڑوں میں بھی جوان ڈیوٹی دینگے واضع رہے کہ زیارت مقدسہ مریم آباد سانگلہ ہل اور خانقاہ ڈوگراں کے نواحی وسیع علاقے میں واقع ہے۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں