خود اچانک تھانوں کا دورہ کروں گا، امن وامان پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا،ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن

جمعہ 12 جنوری 2024 22:49

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2024ء)ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن کی زیر صدارت لیویز فورس کے افسران کا امن وامان کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر زیارت کو ضلع زیارت میں امن وامان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد حنیف نورزئی،اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی معیم بلوچ اور تھانوں کے انچارج نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس کا جرائم کی بیخ کنی میں اہم کردار ہے،لیویز فورس کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم اہنگ کرکے جدیداسلحہ سے لیس کریں گیلیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کر کے ایک مثالی فورس بنائیں گے انہوں نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا لیویز فورس کو ڈیوٹی کا پابند کیا جائیضلع زیارت کی داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائیچیکنگ مزید سخت اور گشت میں مزید اضافہ کریں مشکوک اور جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں اپنے فرائض میں کوتائی کرنے والے لیویز اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ان ہماری بقا اور ترقی وابستہ ہے امن پسند لوگ ترقی کرسکتے ہیں امن وامان سے ہی ترقی اور خوشحالی آئے گی انہوں نے کہا کہ میں خود اچانک تھانوں کا دورہ کروں گا اور امن وامان پر کوئی کمپرومائز نہیں کروں گا۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں