پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ، پی سی بی نے کھلاڑیوں کے خلاف گواہان کے بیانات، وٹس ایپ میسجز، آڈیو پیغامات اور ٹیلی فونک گفتگوکی ریکارڈنگ جمع کروا دی

جمعہ 14 اپریل 2017 21:39

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ، پی سی بی نے کھلاڑیوں کے خلاف گواہان کے بیانات، وٹس ایپ میسجز، آڈیو پیغامات اور ٹیلی فونک گفتگوکی ریکارڈنگ جمع کروا دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کے روبرو پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے خلاف گواہان کے بیانات، وٹس ایپ میسجز، آڈیو پیغامات اور ٹیلی فونک گفتگوکی ریکارڈنگ جمع کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ٹربیونل نے ابتدائی بریفنگ کی کاپی اور متعلقہ مواد شرجیل خان کو فراہم کردیا ہے اور شرجیل خان کو 5مئی تک تمام ثبوتوں کے حوالے سے اپنا جواب داخل کروانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے کیس کی سماعت گزشتہ روز نیشنل کرکٹ سٹیڈیم لاہور میں شروع کی۔ سماعت کی کارروائی جسٹس (ر) اصغر کی زیرصدارت ہوئی جبکہ ممبران میں سابق چیئرمین پی سی بی لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیاء اور سابق کپتان وسیم باری کے علاوہ شرجیل خان اپنے وکیل تیگان اعجاز کے ہمراہ موجود تھے۔ (قیوم زاہد)
وقت اشاعت : 14/04/2017 - 21:39:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :