خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کو دوبارہ نوٹس آف ڈیمانڈ جاری کرکے طلب کرلیا گیا

پی سی بی کی سکیورٹی اینڈ ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ یہ نوٹس آف ڈیمانڈ پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.3 کے تحت جاری کیے گئے دونوں کھلاڑیوں سے مزید پوچھ گچھ کی جائے گی ، کمیٹی ان سے انٹرویوز کرے گی،خالد لطیف 26 اپریل، شاہ زیب حسن کا انٹرویو 27 اپریل کو لیا جائے گا

پیر 17 اپریل 2017 22:38

خالد لطیف اور شاہ زیب حسن  کو دوبارہ نوٹس آف ڈیمانڈ جاری کرکے طلب کرلیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی اور ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کو دوبارہ نوٹس آف ڈیمانڈ جاری کر کے طلب کر لیا ہے۔یہ نوٹس آف ڈیمانڈ پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.3 کے تحت جاری کیے گئے جس کے تحت دونوں کھلاڑیوں کو معاملے کی مزید تحقیقات کیلئے پیش ہونا ہو گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہ زیب حسن اور محمد عرفان کو بھی معطل کردیا گیا تھا جبکہ عرفان نے بکیز کی جانب سے رسائی کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اس بارے میں اطلاع نہ دینے کا اقبال جرم کیا تھا جس پر انہیں ایک سال کیلئے معطل کرتے ہوئے دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے اوپنر ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ہونے کے شبے میں برطانیہ میں تفتیشی اداروں نے یوسف نامی بکی کے ہمراہ گرفتار کیا تھا لیکن انہیں ضمانت پر رہا کر کے پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا اور ان سے بھی معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل شاہ زیب حسن اور خلد لطیف پر فرد جرم کی گئی تھی لیکن دونوں نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا اور اب بورڈ نے ایک مرتبہ پھر دونوں کھلاڑیوں کو نوٹس آف جاری کیا ہے جس کے تحت ان سے اثاثوں کی تفصیلات اور دیگر اہم معلومات اکٹھا کی جا سکتی ہیں۔پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی مزید خلاف ورزی کے الزام میں دونوں کھلاڑیوں سے مزید پوچھ گچھ کی جائے گی اور سیکیورٹی اور ویجیلنس کمیٹی ان سے انٹرویوز کرے گی۔

خالد لطیف کو 26 اپریل کو طلب کیا گیا ہے جبکہ شاہ زیب حسن کا انٹرویو 27 اپریل کو لیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے پہلے دن ہی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل منظر عام پر آیا تھا جس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔۔
وقت اشاعت : 17/04/2017 - 22:38:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :