پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلیٰ سطح وفد آئندہ ہفتے دبئی میں آئی سی سی میٹنگ میں شرکت کریگا

بگ تھری پر پاکستان اور اس کے حامیوں کا بھارت اور اس کے اتحادیوں کے درمیان زور آزمائی ہوگی

بدھ 19 اپریل 2017 20:36

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلیٰ سطح وفد آئندہ ہفتے دبئی میں آئی سی سی میٹنگ میں شرکت کریگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلیٰ سطح وفد آئندہ ہفتے دبئی میں آئی سی سی میٹنگ میں شرکت کیلئے جارہا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے رائے عامہ کو ایک بار پھر بگ تھری کے حق میں ہموار کرلی ہے۔ اس ایشو پر پاکستان اور اس کے حامیوں کا بھارت اور اس کے اتحادیوں کے درمیان زور آزمائیہوگی۔امکان ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور اس حمایتیوں کو بگ تھری پر شکست ہوجائے گی، جس کے بعد بگ تھری کی تلوار پاکستان کے سر پر پھر لٹکتی رہے گی۔

آئی سی سی بورڈ میٹنگ سے قبل چیئرمین شہریار خان، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سائیڈ لائنز پر کئی ملاقاتیں کریں گے۔اب بھارتی کوششیں رنگ لاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایسا لگ رہا ہے کہ بگ تھری کے مسئلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی قرارداد کو اس بار سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نی200 ملین ڈالرز بچانے کے لئے سری لنکا کے علاوہ زمبابوے اور بنگلہ دیش کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا ہے۔

شہریار خان کی کوششوں سے گذشتہ بورڈ میٹنگ میں بگ تھری کے خاتمے کے لئے قرار داد کی مخالفت میں آٹھ ووٹ آئے تھے۔ زمبابوے نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا تھا جبکہ بنگلہ دیش نے بگ تھری کی مخالفت میں ووٹ دیا تھا لیکن بھارت کی جانب سے سیریز اور پیسوں کے لالچ کے بعد بنگلہ دیش نے بھارت کی حمایت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ۔
وقت اشاعت : 19/04/2017 - 20:36:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :