پی سی بی فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چیمپئن شپ میںاپالو سپورٹس نے کرائون کلب کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ،رضا خان مین آف دی میچ قرار

ہفتہ 22 اپریل 2017 21:14

پی سی بی فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چیمپئن شپ میںاپالو سپورٹس نے کرائون کلب کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ،رضا خان مین آف دی میچ قرار
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2017ء) نواز شریف اسٹیڈیم شاہدرہ میں کھیلے گئے پی سی بی فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چیمپئن شپ کے میچ میں اپالو سپورٹس نے کرائون کلب کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کرائون کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 34.10 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے۔ محمد بلال نے 40 اور عثمان اسلام نے 32 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اپالو سپورٹس کی جانب سے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رضا خان نے 4/8جبکہ اویس طارق نے 3/7 وکٹ حاصل کیں۔

جواب میں اپالو سپورٹس نے 13 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ سلمان علی نے 59 رنز ناٹ آئوٹ اور انس رضا نے 33 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ محمد اعجاز، کیف غوری امپائر جبکہ اویس جمیل سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پرحاجی محمد الیاس مغل نے رضا خان کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔
وقت اشاعت : 22/04/2017 - 21:14:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :