ٹرائنگولر ہاکی سیریز کی تیاریوں کیلئے وائٹس اور ڈویلپمنٹ ٹیموں میں شریک کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شر وع ہو گیا

بدھ 26 اپریل 2017 19:32

ٹرائنگولر ہاکی سیریز کی تیاریوں کیلئے وائٹس اور ڈویلپمنٹ ٹیموں میں شریک کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شر وع ہو گیا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) پاکستان ہا کی فیڈریشن کے ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ٹرائنگولر ہاکی سیریز کی تیاریوں کیلئے وائٹس اور ڈویلپمنٹ ٹیموں میں شریک کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جوہر ٹائون ہاکی سٹیڈیم میں شر وع ہو گیا جبکہ سنیئر ٹیم کا کیمپ دو روز قبل نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہو چکا ہے ، قومی سلیکشن کمیٹی نے جوہر ٹائون میںمنعقدہ کیمپ کیلئے 75 کھلاڑیوں کو طلب کر رکھا ہے ،وائٹس ٹیم کے ہیڈ کوچ ایم ثقلین جبکہ ڈویلپمنٹ سکواڈ کے کوچ ریحان بٹ ہوں گے، تینوں ٹیموں کے مابین چھ میچوں کی سیریز کا آغاز مئی کے پہلے ہفتہ سے ہو گا، اس سیریز کامقصد ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ کیلئے کھلاڑیوں کی صلا حیتوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ شائقین کھیل کو میدا نوں کی جانب راغب کر نابھی ہے۔

وقت اشاعت : 26/04/2017 - 19:32:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :