پاکستان کرکٹ بورڈ کا آسٹریلیا اور سری لنکن کرکٹ بورڈز سے رابطہ

2018ء کے آغاز میں ہونیوالے انڈر نائینٹین کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل سیریز کھیلی جاسکتی ہیں

اتوار 7 مئی 2017 11:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اور سری لنکن کرکٹ بورڈز سے رابطہ کرلیا۔ دونوں بورڈز کو انڈر نائینٹین سیریز کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کام شروع کردیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اور سری لنکا کرکٹ بورڈز کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور دونوں بورڈز کو پاکستان انڈر نائینٹین کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں بورڈز کو تجویز دی ہے کہ2018ء کے آغاز میں ہونیوالے انڈر نائینٹین کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل سیریز کھیلی جاسکتی ہیں۔پی سی بی نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف سیریز متحدہ عرب امارات میں کروانے کی تجویز دی ہے۔ انڈر نائینٹین کرکٹ ورلڈ کپ جنوری دو ہزار اٹھارہ کو نیوزی لینڈ میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 07/05/2017 - 11:40:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :