کرکٹ کے لیے جگہ دینے کی پیشکش کرنے پر سندھ حکومت ، حنیف عباسی اور مئیر کراچی کا شکریہ ادا کرتا ہوں،شاہد آفریدی

پیر 8 مئی 2017 23:14

کرکٹ کے لیے جگہ دینے کی پیشکش کرنے پر سندھ حکومت ، حنیف عباسی اور مئیر کراچی کا شکریہ ادا کرتا ہوں،شاہد آفریدی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2017ء) سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کے لیے جگہ دینے کی پیشکش کرنے پر سندھ حکومت ، حنیف عباسی اور مئیر کراچی وسیم اختر کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ مل کر کام کرنے میں ہی کامیابی ہے ، تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کے لیے جگہ دینے کی پیشکش کرنے پر سندھ حکومت ، حنیف عباسی اور مئیر کراچی وسیم اختر کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ مل کر کام کرنے میں کامیابی ہے شاہد آفریدی نے کہا کہ گراؤنڈ کو شادیوں کے لیے نہیں بلکہ کرکٹ کے لیے استعمال ہونا چاہیے واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت سے گراؤنڈ کے لیے جگہ مانگی ہے لیکن حکومت نے مجھے زمین دینے سے انکار کیا ہے جس کے بعد اب حکومت نے شاہد آفریدی کو زمین دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

#
وقت اشاعت : 08/05/2017 - 23:14:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :