ایشین انڈر 23 والی بال چیمپئن شپ، چین نے پاکستان کو ہرا کر پانچویں پوزیشن حاصل کی

منگل 9 مئی 2017 23:54

ایشین انڈر 23 والی بال چیمپئن شپ، چین نے پاکستان کو ہرا کر پانچویں پوزیشن حاصل کی
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2017ء) ایشین انڈر 23 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کو پانچویں پوزیشن کیلئے میچ میں چین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ایران میں منعقدہ چیمپئن شپ میں منگل کو پانچویں پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں چین کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو 3-0 سیٹس سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، فاتح ٹیم کی جیت کا سکور 25-15، 25-13 اور 25-13 رہا۔
وقت اشاعت : 09/05/2017 - 23:54:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :