بھارت کی جیت ،ڈیرن سیمی نے بھارتی کھلاڑی کی موجودگی میں وقار یونس کو شرمندہ کردیا

پیر 5 جون 2017 18:28

بھارت کی جیت ،ڈیرن سیمی نے بھارتی کھلاڑی کی موجودگی میں وقار یونس کو شرمندہ کردیا
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2017ء) بھارت کی جیت پر ویسٹ انڈیز کھلاڑی ڈیرن سیمی نے بھارتی کھلاڑی کی موجودگی میں وقار یونس کو شرمندہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے میں شاہینوں کی شکست کے فوری بعد ڈیرن سیمی نے ویڈیو بنائی اس وقت ان کے ساتھ بھارتی کھلاڑی ظہیر خان اور وقار یونس موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر ڈیرن سیمی نے ویڈیو جاری کی جس میں میچ کا فیصلہ آنے کے بعد کہا کہ بھارت جیت گیا ہے ،ظہیر خان اس حوالے سے آپ کا کیا کہنا ہے جس پر بھارتی کھلاڑی نے کہا کہ ہماری بہت ہی زبردست پرفارمنس تھی اس کے بعد ڈیرن سیمی نے وقار یونس سے سوال کیا کہ آپ کا کیا خیال ہے جس پر وقاریونس صرف اتنا ہی کہہ سکے ناٹ گڈ ،ناٹ گڈاور وہ اس سوال سے بچتے ہوئے آگے چلے گئے ،اس کے بعد ڈیرن سیمی اونچی آواز میں قہقہ مار کر ہنسے ۔
وقت اشاعت : 05/06/2017 - 18:28:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :