قومی ٹیم کی بھارت کے خلاف شکست پر کوئی کمیٹی قائم نہیں کی جائیگی،پی سی بی

بدھ 7 جون 2017 23:21

قومی ٹیم کی بھارت کے خلاف شکست پر کوئی کمیٹی قائم نہیں کی جائیگی،پی سی بی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹیم کی بھارت کے خلاف شکست پر کوئی کمیٹی قائم نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف 124 رنز سے شکست ہوئی جس کے بعد کرکٹ بورڈ کی جانب سے سی ای او سبحان احمد، ہارون رشید اور مدثر نذر پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی بھارت کے خلاف شکست کی وجوہات جاننے کی کوشش کرے گی،کمیٹی ٹیم مینجمنٹ اورپلیئرزسے انٹرویو کے بعد اپنی سفارشات مرتب کرے گی، کمیٹی جلد از جلد وجوہات کا تعین کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو آگاہ کرے گی لیکن پی سی بی کی جانب سے واضح کر دیا گیا ہے کہ قومی ٹیم کی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں شکست کے بعد کوئی بھی کمیٹی قائم نہیں کی جائے گی۔ ۔
وقت اشاعت : 07/06/2017 - 23:21:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :