ْآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، انگلش بلے باز بین سٹوکس نے کینگروز کے خلاف شاندار سنچری داغ دی

ہفتہ 10 جون 2017 23:09

ْآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، انگلش بلے باز بین سٹوکس نے کینگروز کے خلاف شاندار سنچری داغ دی
برمنگھم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء) انگلش بلے باز بین سٹوکس نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سٹوکس نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے کینگروز بائولرز کی خوب دھنائی کی اور سنچری سکور کی۔
وقت اشاعت : 10/06/2017 - 23:09:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :