وزیر اعظم نے مجھے پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئین بنانے اور انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان میں واپس لانے کی ذمہ داری سونپی تھی‘ پاکستان سوپر لیگ کا فائنل پاکستان میں کروا کے دنیا کو پیغام دیا گیا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے

پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرپرسن نجم سیٹھی کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب

منگل 4 جولائی 2017 21:47

وزیر اعظم نے مجھے پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئین بنانے اور انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان میں واپس لانے کی ذمہ داری سونپی تھی‘ پاکستان سوپر لیگ کا فائنل پاکستان میں کروا کے دنیا کو پیغام دیا گیا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2017ء) پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرپرسن اور پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے مجھے پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئین بنانے اور انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان میں واپس لانے کی ذمہ داری سونپی تھی‘ پاکستان سوپر لیگ کا فائنل پاکستان میں کروا کے دنیا کو پیغام دیا گیا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے ‘ پاکستان کے اسٹیڈیم پھر سے بھریں گے ‘ چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے سرفراز احمدکو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان نامزد کرتے ہوئے کہا کہ متحد ہو کر کھیلنے سے ہماری ٹیم جیتی ہے ‘ جیت کے بعد دنیا کی ٹیمیں پاکستان میں آ کر ہم سے کھیلنا چاہتی ہیں۔

وہ منگل کو وزیر اعظم ہائوس میں قومی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی کامیابی سے پوری قوم کو خوشی ملی ہے ۔ جیت کے بعد دنیاکی ساری ٹیمیں ہم سے کھیلنا چاہتی ہیں متحد ہو کر کھیلنے سے ہماری ٹیم نے فتح حاصل کی۔ آپ دیکھیں گے یہاں انٹرنیشنل ٹیمیں آئیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سری لنکا اور بنگلہ دیش سے بات کر رہے ہیں کہ وہ پاکستان آ کر کھیلیں ہم بھارت کو چیلنج کرتے ہیں کہ آئیں اور ہم سے کھیلیں ۔

بھارت ہم سے ڈرتا ہے اس لئے کرکٹ نہیں کھیلتا۔ شہر یار خان نے کہا کہ سرفراز نے بہترین کپتانی کی وہ میچور ہوتے جا رہے ہیں۔ سربراہ ایگزیکٹو بورڈ پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ وزیر اعظم نوا زشریف اور چوہدری نثار نے مل کر مجھے پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئین بنانے ‘ الیکشن کروانے اور نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کی اہم ذمہ داری سونپی تھی آج پاکستان میں سپر لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے۔

پی ایس ایل کے فائنل سے دنیا کو بتایا کہ پاکستان پر امن ملک ہے ۔ پاکستان کے اسٹیڈیم ایک بار پھر بھریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے شہباز شریف نے دن رات محنت کی جس کے لئے ان کے شکر گزار ہیں۔ ستمبر میں دنیا کی ٹاپ سٹارز ٹیم پاکستان آ رہی ہے ۔ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔…
وقت اشاعت : 04/07/2017 - 21:47:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :