پی سی بی کا میڈیا کی تنقید سے بچنے کا انوکھا طریقہ،ڈائریکٹر آپریشنزہارون رشید کا انٹرویو خود ہی کرکے سوشل میڈیا پر ڈال دیا

جمعرات 20 جولائی 2017 14:57

پی سی بی کا میڈیا کی تنقید سے بچنے کا انوکھا طریقہ،ڈائریکٹر آپریشنزہارون رشید کا انٹرویو خود ہی کرکے سوشل میڈیا پر ڈال دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) ڈومیسٹک کرکٹ میں نئے تجربات اور ڈرافٹنگ سسٹم پرہونیوالی تنقید سے بچنے کیلئے پی سی بی نے انوکھا طریقہ ایجاد کیا ہے۔ نہ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید میڈیا کے سامنے آئیں گے نہ ان سے تند و تیز سوالات ہونگے۔ بورڈ نے ہارون رشید کا انٹرویو خود ہی کرکے سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بھی اس انٹرویو کو شیئرکیا۔

(جاری ہے)

انٹرویو میں ہارون رشید ڈرافٹنگ سسٹم پر ریجنل کرکٹرزو ایسوسی ایشن کی تشویش ختم کے بجائے وضاحتیں اور دلائل دینا شروع کردئیے۔ ہارون رشید کا کہنا تھا کہ ریجنل ٹیموں کو مضبوط بنانے کیلئی12کھلاڑی سلیکٹرز کے تیارکردہ پول سے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دستیاب باصلاحیت پلیئرز کی فٹنس اورتکنیک بہتربنانے کیلئے کام کریں گے، معیاری پچز کی تیاری اور آئندہ انٹرنیشنل مصروفیات کو پیش نظررکھتے ہوئے ڈیوک بال استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 20/07/2017 - 14:57:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :