نجم سیٹھی کی مشکلات میں دن بدن اضافہ

وزیر اعظم کی نااہلی کا خدشہ،پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈ، نجم سیٹھی کے چیرمین پی سی بی بننے کے امکانات معدوم اسلام ہائی کورٹ میں نجم سیٹھی کہ تین سال کیلئے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر نامزد کرنے کے خلاف درخواست دائر چیرمین پی سی بی کے انتخابات روک کر نجم سیٹھی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،درخواست گزار

منگل 25 جولائی 2017 21:55

نجم سیٹھی کی مشکلات میں دن بدن اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) پانامہ کیس میں وزیر اعظم کی نااہلی کا خدشہ اورپی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے باعث نجم سیٹھی کے چیرمین پی سی بی بننے کے امکانات معدوم ہو گئے،چیرمین پی سی بی کے انتخابات روک کر نجم سیٹھی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل میں مالی بے ضابطگیوں میں ملوث نجم سیٹھی اچھی شہرت کے حامل نہیںنیب اور ایف آئی اے کو حکم جاری کیا جائے کہ وہ پی سی بی اور پی ایس ایل میں ہونے والی مالی بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کی انکوائری کرے،اسلام ہائی کورٹ میں چیرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کو تین سال کیلئے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر نامزد کرنے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی،عدالت نے فریقین کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے متوقع چیرمین نجم سیٹھی کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا رہا ہے پانامہ کیس میں وزیر اعظم کی نااہلی اور نئے منٹکب ہونے والے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے حمایت نہ ملنے کے خدشات کے بعد پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ اور پی سی بی میں بے ضابطگیوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے، طارق اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مس مینجمنٹ کے باعث کرکٹ کو نقصان پہنچ رہا ہے جس سے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی اچھی شہرت کے مالک نہیں ہیں تاہم پی سی بی کے تمام معاملات وہ خود کنٹرول کر رہے ہیں،پی ایس ایل میں پاکستانی کھلاڑی سپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے، فنڈز میں بھی خرد برد کی گئی،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کی تحقیقات کیلئے نیب اور ایف آئی اے کو حکم جاری کیا جائے،۔

درخواست میںمزید استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو قانونی معاملات پر اٹھنے والے تمام اخراجات کی تفصیل پیش کرنے کا حکم دیا جائے،کیس کے فیصلے تک پی سی بی کے انتخابات روک کر شہریار خان کو بطور چیئرمین کام جاری رکھنے کا حکم دیا جائے۔ نجم سیٹھی کے خلاف تحقیقات کی جائیںاور نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔درخواست میں وفاق، وزیراعظم کو بطور پیٹرن انچیف پی سی بی بذریعہ پرنسپل سیکرٹری ، چیئرمین پی سی بی، نجم سیٹھی اور دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس فریقین کو پری ایڈمیشن نوٹسزز جاری کردیئے۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 21:55:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :