وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو خیر آباد کہہ دیا

muhammad ali محمد علی پیر 31 جولائی 2017 22:00

وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو خیر آباد کہہ دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31جولائی 2017ء) وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی پہلی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم کے باولنگ کوچ وسیم اکرم نے ٹیم کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔ وسیم اکرم نے حال میں ٹورنامنٹ کا حصہ بننے والی نئی ٹیم ملتان کو جوائن کر لیا ہے۔ وسیم اکرم پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں ملتان کی ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔
وقت اشاعت : 31/07/2017 - 22:00:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :