آئی سی سی نے سمیع الحسن کو پاکستان کا دورہ کرنے والی آئی سی سی ورلڈ الیون کا میڈیا مینیجر مقرر کردیا

ڈیو رچرڈسن سیریز کا آخری ٹی ٹونٹی میچ دیکھنے کے لیے لاہور آئینگے،جائلز کلارک ورلڈ الیون ٹیم کے ہمراہ ہی لاہور آئیں گے

بدھ 6 ستمبر 2017 20:24

آئی سی سی نے سمیع الحسن کو پاکستان کا دورہ کرنے والی آئی سی سی ورلڈ الیون کا میڈیا مینیجر مقرر کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2017ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے سمیع الحسن کو پاکستان کا دورہ کرنے والی آئی سی سی ورلڈ الیون کا میڈیا مینیجر مقرر کردیا۔سمیع الحسن آئی سی سی کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق مختلف ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آئی سی سی ورلڈ الیون کے کھلاڑی متحدہ دبئی میں 7 اور 8 ستمبر کو جمع ہوں گے جہاں وہ ایک ٹیم کی شکل میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی ورلڈ الیون ٹیم رواں ماہ 11 ستمبر کی صبح لاہور پہنچے گی اور اسی دن کپتان فاف ڈیوپلیسی لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے۔مہمان ٹیم لاہور میں 11 ستمبر کو ہی پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔ذرائع نے نجی ٹی وی کو یہ بھی بتایا کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن بھی 15 ستمبر کو سیریز کا آخری ٹی ٹونٹی میچ دیکھنے کے لیے لاہور آئیں گے۔جائلز کلارک آئی سی سی ورلڈ الیون ٹیم کے ہمراہ ہی لاہور آئیں گے اور وہ اس دورے کے دوران ٹیم کے ساتھ موجود ہوں گے۔
وقت اشاعت : 06/09/2017 - 20:24:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :