کرکٹ واپسی ،پی سی بی جلد بازی سے گریز کرے،وسیم اکرم

بدھ 20 ستمبر 2017 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کا پاکستان آنا ایک مثبت قدم تھا ، اگلے ماہ سری لنکا کی ٹیم کے آنے کے بعد دنیا کو مزید واضح پیغام جائیگا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں وسیم اکرم نے کہا کہ لاہور میں ورلڈ الیون کو ایکشن میں دیکھ کر کافی فخر محسوس ہوا ۔سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ آہستہ آہستہ واپس آئیگی ، پی سی بی کو بھی جلد بازی سے گریز کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی کافی اچھی جارہی ہے ،پلیئرز بھی انہیں پسند کرتے ہیں ۔۔
وقت اشاعت : 20/09/2017 - 16:30:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :