پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کے لیے بین الاقوامی کھلاڑیو ں کی شمولیت جاری

جے پی ڈومینی ،انجیلومیتھیوز ،راشد خان ،ایون لوئس ،مچل جانسن ،کرس لائن نے حامی بھر لی

ہفتہ 30 ستمبر 2017 18:42

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کے لیے بین الاقوامی کھلاڑیو ں کی شمولیت جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2017ء) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کے لیے بین الاقوامی کھلاڑیو ں کی شمولیت جاری ہے ۔بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لئے غیر ملکی کھلاڑی جے پی ڈومینی ،انجیلومیتھیوز ،راشد خان اور ایون لوئس سمیت کرکٹ آسٹریلیاکے مایہ ناز فاسٹ بولر مچل جانسن ،کرس لائن نے حامی بھر لی ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے تمام ٹاپ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی پی ایس ایل میں شمولیت کو کرکٹ پاکستان کے لیے خوش آئند کہتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بین الاقوامی کھلاڑی پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ میں شامل ہونگے ۔
وقت اشاعت : 30/09/2017 - 18:42:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :