قومی ٹی 20- کرکٹ کپ ، پشاور اور راولپنڈی کی ٹیموں نے اپنے ، اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کر لی

جمعرات 16 نومبر 2017 22:43

قومی ٹی 20- کرکٹ کپ ، پشاور اور راولپنڈی کی ٹیموں نے اپنے ، اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کر لی
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی 20- کرکٹ کپ میں پشاور اور راولپنڈی کی ٹیموں نے اپنے ، اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کر لی، پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میںچھٹے روز کے پہلے میچ میں پشاور نے اسلام آباد کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا، پشاور کی ٹیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، اسلام آباد کی ٹیم 19.2 اوورز میں 128 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، حسن علی نے دو چوکوں اور تین چکوں کی مدد سے 35 رنز، سرمد بھٹی نے ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے، کاشف بھٹی نے 22 رنز، سہیل خان نے 23 رنز، عمران خان سنیئر اور وقاص مقصود نے 28، 28 رنز دے کر دو ، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں پشاور کی ٹیم نے 19.4 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 129 بناکر مطلوبہ ہدف پورا کر لیا، اسرار اللہ نے چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 56 رنز، فخر زمان نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 27 رنزبناکر نمایاں رہے، محمد عرفان نے 9 رنز دے کر دو جبکہ شعیب ملک نے 21 رنز، رضا حسن نے 23رنز اور حسن علی نے 33 رنز دے کر ایک، ایک کھلاڑی آئوٹ کیا، پشاور کے اسراراللہ مین آف دی میچ قرار پائے ، دوسرے میچ میں راولپنڈی نے فاٹا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، راولپنڈی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر فاٹا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، فاٹا نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، خوشدل شاہ نے تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 50 رنز،مختار احمد نے تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 42 رنز، سہیل اختر دو چھکوں اور ایک چھکے کی مدد 20 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے، محمد اصغر نے 41 رنز دے کر دو جبکہ شاداب خان نے 15 رنز اور سہیل تنویر نے 20 رنز دے کر ایک، ایک کھلاڑی کو آئو ٹ کیا، جواب میں راولپنڈی کی ٹیم نے 19.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرتے ہوئے 163 رنز بنائے، عمر امین نے ایک چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے 66 رنز، ناصر نواز نے چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 42 رنز ،سہیل تنویر نے ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 21 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، عماد اعظم نے 23 رنز دے کر دو جبکہ اوسامہ میر نے 13 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، (آج) جمعہ کو دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ لاہور وائٹس کا مقابلہ فاٹا سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ راولپنڈی اورکراچی وائٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا�

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 16/11/2017 - 22:43:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :