بھارت ، 28دنوں کے نو مولود کےساتھ زیادتی ، معروف کرکٹر ڈیرن سیمی بھی پھٹ پڑے

پیر 20 نومبر 2017 12:50

بھارت ، 28دنوں کے نو مولود کےساتھ زیادتی ، معروف کرکٹر ڈیرن سیمی بھی پھٹ پڑے
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20نومبر2017ء) بھارت کی گلیوں ،چوراہوں اور بسوں میں خواتین کی عصمت دری کی خبریں میڈ یا پر سامنے آتی رہتی ہیں لیکن چانکیہ کے دیس میں ایک جنسی بھیڑئیے نے 28دنوں کے نومولود کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا یا تو ویسٹ انڈیز کو 2مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان ڈیرن سیمی نے بھی انتہائی غم و غصے کی کیفیت میں سخت بیان دے دیا ۔

(جاری ہے)

ڈیرن سیمی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹوئٹر بھارتی خبر رساں ادارے کی ایک خبر شیئر کی جس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں 25سالہ شخص نے محض 28دونوں کے نومولود بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔اس خبر پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے سیمی نے کہا کہ ”میں کچھ لکھنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن میرا غصہ مجھ پر حاوی ہو رہا ہے ،یہ عمل ہر لحاظ سے انتہائی غلط ہے اوریہ شخص قابل نفرت ہے، اس معاملے میں یقینی طور پر انصاف ہوناچاہیے ،کرکٹر نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے جنسی بھیڑئیے کو گالی بھی دی“۔واضح رہے کہ ڈیرن سیمی کی شیئر کردہ خبر 2سال پرانی ہے۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 12:50:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :