ایئر چیف سہیل امان کی خصوصی کوششوں کی وجہ سے ملک میں سکواش کے بین الاقوامی مقابلے بحال ہوئے، قمر زمان

پیر 20 نومبر 2017 13:49

ایئر چیف سہیل امان کی خصوصی کوششوں کی وجہ سے ملک میں سکواش کے بین الاقوامی مقابلے بحال ہوئے، قمر زمان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے ورلڈ مینز ٹیم سکواش چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے اسلام آباد جاری تربیتی کیمپ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کو خصوصی لیکچر دیا ۔گزشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایئر چیف جو کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیںکی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد میں ورلڈ سکواش چیمپن شپ کی تیاری کے لئے جاری تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوںکو عالمی سطح کی مہارت اور کانفیڈینس کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا ۔

انہوں نے کہاکہ ایئرچیف سہیل امان کی خصوصی کوششوں کی وجہ سے ملک میں بین الاقوامی مقابلے بحال ہوئے ہیں اور رواں سال دسمبر میں پی ایس اے نے 50ہزار ڈالر کی میزبانی بھی پاکستان کو دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ایس اے کے علاوہ دیگر عالمی سکواش کے مقابلے بھی پاکستان آرہے ہیں۔ قمر زمان نے کہا کہ ورلڈ مینز ٹیم سکواش چیمپن شپ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔

امید رکھتے ہیں کہ وہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں چاروں کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ فہیم گل جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے امید ہے کہ چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹے گی۔

ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن شپ رواں سال 26 نومبر سے یکم دسمبر تک فرانس میں کھیلی جائے گی ۔ 6رکنی قومی ٹیم ورلڈ مینز ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئی25 نومبر کو فرانس روانہ ہوگی جس میں 4کھلاڑی اور دو افیشلز پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ کھلاڑیوں میں فرخان زمان، عاصم خان، عماد فرید اور شاہجہان شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں فہیم گل کوچ اور ائیر کموڈور بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 13:49:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :