چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئین شپ کی اختتامی تقریب پیرکوہوگی

ہفتہ 2 دسمبر 2023 16:12

چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئین شپ کی اختتامی تقریب پیرکوہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2023ء) پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئین شپ کی اختتامی تقریب (کل) پیر کو منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں 12ہزار امریکی ڈالرز کا مینز جبکہ 5ہزار امریکی ڈالرز کاوویمنز ایونٹ جاری ہے جس میں مختلف ممالک کے 23غیر ملکی پلیرز بھی ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔ پیر کو منعقد ہونیوالے ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھونہونگے جو کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔
وقت اشاعت : 02/12/2023 - 16:12:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :