چیف آف ائیر اسٹاف اسکواش چیمپئین شپ کی اختتامی تقریب پیرکو ہوگی

ہفتہ 2 دسمبر 2023 21:21

چیف آف ائیر اسٹاف اسکواش چیمپئین شپ کی اختتامی تقریب پیرکو ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئین شپ کی اختتامی تقریب کل ( پیر) کو منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں 12ہزار امریکی ڈالرز کا مینز جبکہ 5ہزار امریکی ڈالرز کاوویمنز ایونٹ جاری ہے جس میں مختلف ممالک کے 23غیر ملکی پلیرز بھی ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔ پیر کو منعقد ہونیوالے ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھونہونگے جو کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگی
وقت اشاعت : 02/12/2023 - 21:21:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :