پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بلائنڈ ورلڈ کپ 2018ء کیلئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

نثار علی کپتان ،احمد اشفاق نائب کپتان ہونگے،ایونٹ پاکستان اور یو اے ای میں 7سے 21جنوری تک کھیلا جائیگا

پیر 11 دسمبر 2017 17:24

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بلائنڈ ورلڈ کپ 2018ء کیلئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بلائنڈ ورلڈ کپ 2018ء کیلئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ نثار علی ٹیم کے کپتان جبکہ احمد اشفاق نائب کپتان ہوں گے۔

(جاری ہے)

بی ون کیٹیگری میں ظفر اقبال، ساجد نواز، محمد ایاز، ریاست خان، محمد آصف، بی ٹو کیٹیگری میں بدر منیر، مطیع اللہ، انیس جاوید، ہارون خان، ذیشان عباسی جبکہ بی 3 کیٹگری میں محسن خان، محمد اعجاز، ثنااللہ مروت، اسرار حسن، محمد راشد، محمد جمیل شامل ہیں۔

ذیشان عباسی منیجر،عبدالرزاق کوچ، مسعود جان بیٹنگ کوچ جبکہ طاہر بٹ ٹرینر کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے، میگا ایونٹ پاکستان اور یو اے ای میں 7 سے 21 جنوری تک کھیلا جائے گا، فائنل 21 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 17:24:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :