ناصر جمشید کو ابھی عدم تعاون پر سزا ہوئی ،کرپشن الزامات پر ابھی کیس چلا ہی نہیں ‘ تفضل رضوی

یہ تاثر غلط ہے دو ماہ بعد کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کے اہل ہو نگے ،رویہ درست ثابت کرنے سمیت کئی مراحل طے کرنا پڑتے ہیں‘ مشیر پی سی بی

پیر 11 دسمبر 2017 18:09

ناصر جمشید کو ابھی عدم تعاون پر سزا ہوئی ،کرپشن الزامات پر ابھی کیس چلا ہی نہیں ‘ تفضل رضوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا ہے کہ ناصر جمشید کو ابھی عدم تعاون پر سزا ہوئی اور کرپشن الزامات باقی ہیں۔فیصلہ سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی کرکٹر پر اینٹی کرپشن ٹربیونل کی تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام ثابت ہوا ہے اور اسی پر انہیں ایک سالہ معطلی کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کرپشن کے بارے میں ابھی کیس ہی نہیں چلا اوریہ معاملہ ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا یہ تاثر ہی غلط ہے کہ کرکٹر دو ماہ بعد کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کے اہل ہو جائیں گے۔ کوڈ آف کنڈکٹ میں یہ شق موجود ہے کہ معطلی کی سزا ختم ہونے کے بعد بھی اپنا رویہ درست ثابت کرنا پڑتا ہے، بحالی پروگرام میں شرکت کرنا، نوجوان کرکٹرز کو اینٹی کرپشن لیکچرز دینا ، یہ تمام مراحل طے کرنا پڑتے ہیں۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 18:09:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :