پی سی بی نے پیپسی پی سی بی انڈر 16پینٹیگلور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے انتظامات کو مکمل کرنے کے لئے تیاریاں شروع کر دیں

جمعہ 19 جنوری 2018 11:30

لاہور۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) پی سی بی نے پیپسی پی سی بی انڈر 16پینٹیگلور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے انتظامات کو مکمل کرنے کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں اور 24جنوری تک تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی جائے گی ۔ٹورنامنٹ 25جنوری سے 31جنوری تک لاہور میں منعقد ہوگا، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب ،سندھ ،فیڈریل کیپٹل ،کے پی کے اور بلوچستان شامل ہیں ۔

ٹیموں کا انتخاب قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے پیپسی پی سی بی انٹرریجن انڈر 16ٹورنامنٹ میں پرفارمنس کی بنیاد پر کیا ،ہر ٹیم چار میچز کھیلے گی جبکہ دو ٹاپ ٹیمیں 31جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے فائنل میں شرکت کریں گی ۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پنجاب اور سندھ کی انڈر 16ٹیموں کے مابین 25جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا دوسرا میچ 25جنوری کو ہی بلوچستان اور کے پی کے کی انڈر 16ٹیموں کے مابین ایل سی سی اے میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

فیڈرل کیپٹل اور پنجاب کی ٹیموں کے مابین میچ 26جنوری کو قذافی سٹیڈیم ، سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں کے مابین میچ ایل سی سی اے گرائونڈ میں ہوگا ۔کے پی کے اور سندھ کی ٹیموں کے مابین میچ 27جنوری کو قذافی اور بلوچستان اور فیڈرل کیپٹل کے مابین میچ ایل سی سی اے گرائونڈ میں ہو گا ،پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں کے مابین میچ 29جنوری کو قذافی سٹیڈیم ،کے پی کے اور فیڈرل کیپٹل کی ٹیموں کے مابین میچ ایل سی سی اے میں ہوگا ۔سندھ اور فیڈریل کیپٹل ٹیموں کے مابین میچ 30جنوری کو قذافی سٹیڈیم میں جبکہ پنجاب اور کے پی کے کی ٹیموں کے مابین میچ ایل سی سی گرائونڈ میں ہوگا ۔فائنل 31جنوری کو ہوگا ۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 11:30:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :