کوہاٹ کرکٹ کلب کی غیر فعالیت سے متعلق کیس

( پی سی بی) کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج، کیوں نہ نجم سیٹھی کی تعیناتی پر ازخودنوٹس لے لیں نجم سیٹھی تو تعیناتی کے و قت اہل ہی نہیں تھے، میری نیک تمنائیں نجم سیٹھی تک پہنچا دیں ۔ چیف جسٹس کے ریما رکس

جمعہ 26 جنوری 2018 16:06

کوہاٹ کرکٹ کلب کی غیر فعالیت سے متعلق کیس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) سپریم کورٹ نے کوہاٹ کرکٹ کلب کی غیر فعالیت سے متعلق کیس میں پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی جبکہ دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ نجم سیٹھی کی تعیناتی پر ازخودنوٹس لے لیں نجم سیٹھی تو تعیناتی کے و قت اہل ہی نہیں تھے، میری نیک تمنائیں سیٹھی صاحب تک پہنچا دیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سپریم کورٹ میں کوہاٹ کرکٹ کلب کی غیر فعالیت سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت پی سی بی کے وکیل نے کہا عدالتی فیصلوں سے پی سی بی میں بہت بہتری آئی،ملک میں کل 2300 کرکٹ کلب ہیں ، ایک ہزار سے زائد کرکٹ کلب غیر فعال ہیں، ہائی کورٹ نے کوہاٹ کرکٹ کلب غیر فعال قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ کیوں نہ نجم سیٹھی کی تعیناتی پر ازخودنوٹس لے لیں، نجم سیٹھی تو تعیناتی کے وقت اہل ہی نہیں تھے، بعد میں بلواسطہ انہیں بورڈ میں لگا دیا گیا، سکروٹنی کا وقت شام پانچ بجے تک تھا تو پی سی بی نے بارہ بجے ہی کیوں فیصلہ سنا دیا ، پی سی بی قانون کے مطابق دوبارہ سکروٹنی کر سکتا ہے، میری نیک تمنائیں سیٹھی صاحب تک پہنچا دیں، وکیل نے کہا پی سی بی سپریم کورٹ کا مشکور ہے، بعد ازاں وکلاء کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر سپریم کورٹ نے پی سی بی کی اپیل خارج کر دی۔

وقت اشاعت : 26/01/2018 - 16:06:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :