آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں فٹ بال ایونٹ میں پشاو، کوئٹہ، پشاور بی ٹی ای اور کوہاٹ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 1 فروری 2018 19:00

آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں فٹ بال ایونٹ میں پشاو، کوئٹہ، پشاور بی ٹی ای اور کوہاٹ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء) آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں فٹ بال کے ایونٹ میں پشاو، کوئٹہ، پشاور بی ٹی ای اور کوہاٹ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے سیمی فائنل آج جمعہ کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل کل ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

فٹ بال کے ایونٹ 18 بورڈز کی ٹیمیں ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں والی بال کے مقابلوں میں بنوں، مردان اور سوات کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

سیمی فائنل اور تیسری پوزیشن کا مقابلہ آج جمعہ کو لیاقت جمنازیم میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل کل ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ والی بال کے مقابلوں میں ملک بھر سے 15 بورڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کل ہفتہ کو جناح سٹیڈیم میں ہوگی۔
وقت اشاعت : 01/02/2018 - 19:00:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :