روہت شرما کے ون ڈے کیریئر کی 17ویں سنچری، ایلن بورڈر، اعجاز احمد اور گرانٹ فلاور کے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

منگل فروری 21:08

روہت شرما کے ون ڈے کیریئر کی 17ویں سنچری، ایلن بورڈر، اعجاز احمد اور ..
پورٹ الزبتھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے جنوبی افریقہ میں روٹھی فارم کو منا لیا، انہوں نے پروٹیز کے خلاف پانچویں ایک روزہ میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کی جنوبی افریقن سرزمین پر پہلی جبکہ مجموعی طور پر 17ویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایلن بورڈر، اعجاز احمد اور گرانٹ فلاور کے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پروٹیز کے خلاف کھیلے گئے پانچویں ایک روزہ میچ میں شرما نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی، یہ ان کی 17ون ڈے سنچری ہے، اس کے علاوہ انہوں نے سابق آسٹریلوی بلے باز ایلن بورڈر، پاکستانی کھلاڑی اعجاز احمد اور زمبابوے کے گرانٹ فلاور کے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، بورڈر نی6524، اعجاز نے 6564 اور فلاور نے 6571 رنز بنا رکھے تھے، روہت شرما نے 6579 رنز بنائے ہوئے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/02/2018 - 21:08:13

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments