سیکیورٹی خدشات کراچی سے پشاور تک ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل سائیکل ریس ملتوی

چیئرمین عابد علی اور چیف کو آرڈینٹر کلیم اعوان نے آرمی چیف سے مدد مانگ لی ، خط ارسال

ہفتہ 17 فروری 2018 15:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) کراچی سے پشاور تک 19فروری سے شروع ہونے والی ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل پیس مشن سائیکل ریس سیکیورٹی خدشات اور دیگر اہم ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کردی گئی ہے۔ سائیکلسٹوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے بعد ریس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اس سلسلے میں خط ارسال کردیا گیا ہے۔

یہ بات آج سائیکل ریس کے سندھ زون کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ اور چیف کو آرڈینٹر ملک کلیم احمد اعوان نے خصوصی بریفنگ میں بتائی۔عابد علی ایڈووکیٹ نے مزید بتایا کہ ماضی میں بھی 2011اور 2016میں بھی ٹورڈ ی کراچی گوادر سائیکل ریس کیلئے آرمی چیف نے فول پروف آرمی سیکیورٹی اور گن شپ ہیلی کاپٹر فراہم کیے تھے اور ہمیں امید ہے کہ انشاء اللہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اپنی شفقت و حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے اس سلسلے میں اہم اقدامات اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

کلیم اعوان نے ریس کیلئے منتخب پاکستان کے چاروں صوبوں اور مختلف محکمہ جات کے سائیکلسٹوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنی ٹریننگ مسلسل جاری رکھیں کسی بھی وقت سائیکل ریس کی نئی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔ کلیم اعوان نے مزید بتایا کہ اس سال انشاء اللہ سائیکلسٹوں میں لاکھوں روپے کی ریکارڈ رقوم انعامات کی مد میں تقیسم کی جائیں گی جس کا پہلا انعام 20لاکھ روپے ہوگا۔
وقت اشاعت : 17/02/2018 - 15:43:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :