پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی دبئی پہنچ گئے ،ْ شاندار استقبال

پشاور زلمی پی ایس ایل تھری میں دفاعی چمپئن کی حیثیت سے میدان میں اترے گی ایونٹ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے خلاف 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

اتوار 18 فروری 2018 13:00

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لئے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی دبئی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیرن سیمی پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی قیادت کر ینگے ،ْ دبئی پہنچنے پر پشاور زلمی کے آفیشلز نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد انہوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا۔پشاور زلمی پی ایس ایل تھری میں دفاعی چمپئن کی حیثیت سے میدان میں اترے گی اور ایونٹ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے خلاف 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ سے قبل افتتاحی تقریب ہوگی جس میں پاکستان کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کیا جائے گا اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 18/02/2018 - 13:00:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :