حیدرآباد پولیس کا رکشہ ڈرائیور نوجوان کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

ملزمان مقتول کے دوست ہیں، آلہ قتل اور خون آلود کپڑے بھی برآمد کرلئے، پولیس

اتوار 18 فروری 2018 20:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) حیدرآباد پولیس نے رکشہ ڈرائیور نوجوان کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ملزمان مقتول کے دوست ہیں، آلہ قتل اور خون آلود کپڑے بھی برآمد۔

(جاری ہے)

ایس پی ہیڈکوارٹر عبداللہ میمن نے ایس ایس پی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 14 فروری کو مارکیٹ تھانہ کی حدود میں سول ہسپتال کے قریب بوری بند گلہ کٹی لاش کا معمہ حل کر لیا گیاہے اور پویس نے نوجوان ارسلان قریشی کے مقدمہ قتل میں دو ملزمان محسن اور شایان آرائیں کو گرفتار کر لیا ہے جو مقتول کے دوست ہیں، انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل اور خون آلود کپڑے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ایس پی ہیڈکوارٹر نے دعویٰ کیا کہ ملزمان نے جوئے میں رقم ہارنے پر ارسلان قریشی کو قتل کیا۔

14 فروری کو سول ہسپتال او پی ڈی کے قریب کچرے کے ڈھیر سے ایک بوری ملی تھی سفاک ملزمان نے غریب رکشہ ڈرائیور نوجوان ارسلان قریشی کے ہاتھ پائوں باندھ کر کسی تیزدھار آلے سے اس کا گلا کاٹا اور پھر بوری میں بند کرکے پھینک گئے تھے۔
وقت اشاعت : 18/02/2018 - 20:40:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :