کپل شرما کو پاکستان سپر لیگ ، پشاور زلمی کی سپورٹ کرنا بہت مہنگا پڑ گیا

جمعہ 23 فروری 2018 11:48

کپل شرما کو پاکستان سپر لیگ ، پشاور زلمی کی سپورٹ کرنا بہت مہنگا پڑ گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23فروری2018ئ) بالی ووڈ کے نامور مزاحیہ اداکار کپل شرما اکثر مواقع پر پاکستانیوں کے ساتھ لگاﺅ کا اظہار کرتے رہتے ہیں لیکن اب یہی لگاﺅ ان کیلئے جرم بن گیا ہے اور بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے ساتھ ساتھ متعصب میڈیا بھی ان کی حب الوطنی پر سوالیہ نشان اٹھارہا ہے۔پی ایس ایل 3 میں پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی نے جب کپل کو اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے مدعو کیا تو وہ انکار کرسکے اور اس وقت پاکستان سے محبت کی وجہ سے پی ایس ایل 3 میں شرکت کرنے اور پشاور زلمی کو پرموٹ کرنے کیلئے ان دنوں دبئی میں موجود ہیںلیکن کپل شرما کی پی ایس ایل 3 میں شرکت بھارتی میڈیا کو سخت ناگوار گزررہی ہے جس نے انکی حب الوطنی پر بھی سوالیہ نشان اٹھادئیے ہیں۔

ایک بھارتی ویب سائٹ نے کپل کی دبئی میں شرکت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ ”ہمارے بھارتی جوان سرحد کی حفاظت کرنے کیلئے دن رات جاگتے ہیں تاکہ ہماری قوم چین سے اپنے گھروں میں سو سکے لیکن المیہ یہ ہے کہ کپل ہماری سرحدوں پر کشیدگی پھیلانےوالے پاکستان اور پاکستانی ایونٹ پی ایس ایل3 کو سپورٹ کررہے ہیں،کیا کپل کے ارد گرد موجود لوگوں نے انہیں نصیحت نہیں کی، فنکاروں کی بیرون ملک جاکر مختلف ایونٹ میں شرکت کرنا عام بات ہے لیکن پاکستانی ٹیم کو کیوں بڑھاوا دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

؟ “ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا نے کپل کی پی ایس ایل میں شرکت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”کپل چند پیسوں کیلئے اپنے ملک کی عزت سے کھیل رہے ہیںجبکہ بھارتی آرمی کا کہنا ہے کہ کپل نے اپنے ملک کی بے عزتی کی ہے۔ بھارتی سیاستدان راج ٹھاکرے کی جماعت کے ترجمان نے کپل کی پی ایس ایل3 میں شرکت اور پرفارمنس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپل کو شرم آنی چاہئے، ہم کپل کا کوئی شو نہیں دیکھیں گے اور دوسروں سے بھی درخواست کرینگے کہ کپل کا کوئی شو نہ دیکھیں۔دوسری جانب کپل شرما پی ایس ایل3 میں شرکت کرنے پر بے انتہا خوش ہیں اور پشاور زلمی کو دل سے سپورٹ کررہے ہیں۔ 
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 11:48:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :