پی ایس ایل ،لاہورقلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے ہدف دیدیا

جمعہ 16 مارچ 2018 18:15

پی ایس ایل ،لاہورقلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے ہدف دیدیا
شارجہ(اردو وپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16مارچ2018ئ) پاکستان سپر لیگ کے انتہائی اہم میچ میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے اور تیسرے اوور میں حسن علی نے 19 کے مجموعی سکور پر فخر زمان کو سلو ڈلیوری پر بولڈ کر دیا، فخر نے 6رنز کی اننگز کھیلی۔

قلندرز کے قائد میکولم بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 7 کے انفرادی سکور پر سمین گل نے بولڈ کر دیا۔دو وکٹیں جلد گر جانے کے بعد ڈیو چچ اور سلمان آغا نے بہترین انداز سے اپنی ٹیم کا سکور آگے بڑھایا ، اس دوران ڈیوچچ نے 29 گیندوں پر شاندار ففٹی مکمل کی جبکہ آغا سلمان 95 کے مجموعی سکور پر 28 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر لیام ڈاسن کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو گئے۔

(جاری ہے)

اننگز کے 15 ویں اوور میں حسن علی کی گیند پر سمین گل نے ڈیوچچ کا کیچ ڈراپ کیا لیکن اسی اوور میں حسن علی نے انہیں محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کرا دیا۔ڈیوچچ نے 42 گیندوں پر 7 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 70 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ اگر پشاور زلمی نے آج لاہور قلندرز کو ہرا دیا تو اس کی پلے آف کی سیٹ پکی ہو جائے گی اور کراچی کنگز کےلئے آج کھیلا جانے والا دوسرا میچ فیصلہ کن بن جائےگا، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دی تو کراچی کنگز اور ملتان سلطانز دونوں کو پلے آف کا ٹکٹ مل جائےگا اور پشاور زلمی ایونٹ سے باہر ہوجائےگی،کراچی کنگز آج اسلام آباد کو ہرانے میں کامیاب ہوگیا تو پلے آف میں جگہ بنا لے گا اور ہارنےکی صورت میں ملتان سلطانز سے رن ریٹ پر مقابلہ ہوگا،پشاور زلمی اور کراچی کنگز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے تو ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر ہوجائےگی۔



وقت اشاعت : 16/03/2018 - 18:15:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :