پی سی بی کسی بھی غیر آئینی اقدام سے باز رہے عدا لتی حکم امتنا ئی کے با وجود پی سی بی کی ڈسٹر کٹ کر کٹ ایسوسی ایشن کے 99کر کٹ کلبوں کی سکروٹنی غیر آئنی ہے ،سا بق صدر ڈسٹرکٹ کر کٹ ایسوسی ایشن

اتوار 6 مئی 2018 20:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) سا بق صدر ڈسٹرکٹ کر کٹ ایسوسی ایشن میاں طارق نے کہا ہے کہ پی سی بی کسی بھی غیر آئینی اقدام سے باز رہے عدا لتی حکم نا مے کے با وجود پی سی بی کی ڈسٹر کٹ کر کٹ ایسوسی ایشن کے 99کر کٹ کلبوں کی سکروٹنی غیر آئنی ہے ا س باوجود نجی کلب میں سکروٹنی عمل کے لیے ریجنل کر کٹ ایسوسی ایشن نے ایک سا زش کے تحت پی سی بی سے اعلان کروا اس پر عملدرآمد شروع کروا دیا جو تو ہین عدا لت کے زمرے میں آتا ہے وہ گز شتہ روز یہاں پریس کا نفرنس کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہر تین سال بعد کر کٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن ہو تے ہیں اور منتخب باڈی ہی کلبوں کی سکروٹنی کر تے ہے مگر اس مرتبہ مخالف گروپ نے شکست کے خوف سے پی سی بی کے ساتھ مل ملاپ کر کے سکروٹنی کا اعلان کروا دیا جس کے خلاف سا بقہ باڈی نے عدا لت سے سکروٹنی روکنے اور الیکشن کروا نے کے لیے حکم نا مہ لے لیا انہوں نے کہا کہ اس کے با وجود پی سی بی حکا م تو ہین عدا لت کے مر تکب ہو رہے ہیں اس سلسلہ میں سا بقہ باڈی اپنے وکلاء سے مشاورت کر رہی ہے اس غیر آئینی اقدام کے خلاف ہا ئیکورٹ سے رجوع کیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں پی سی بی کے اس غیر آئینی اقدام کو روکنے کے لیے کسی بھی سطح تک جانا پڑا تو جا ئیں گے۔

وقت اشاعت : 06/05/2018 - 20:30:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :