آف دی فیلڈ کس کی سنتا ہوں، ویرات کوہلی نے بتا دیا
وہ زندگی میں ہمیشہ درست فیصلے کرتی ہیں:بھارتی کپتان
پیر 21 مئی 2018 12:38
نئی دہلی(ا ردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مئی 2018 ء) بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی میدان میں تو ساتھی کھلاڑیوں کو ہدایات دیتے نظر آتے ہوں لیکن گھر میں خود ان کی” کپتان“اہلیہ انوشکا شرما ہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ویرات کوہلی نے انوشکا شرما سے اپنے تعلق کے حوالے سے کچھ باتیں شیئر کیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے ۔انٹرویو کے دوران جب ویرات سے سوال کیا گیا کہ میدان سے باہر (یعنی گھر میں) کپتان کون ہوتا ہے؟ ،تو کوہلی نے برجستہ جواب دیا،” بلاشہ انوشکا“۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے انوشکا کے حوالے سے مزید کہا کہ ” وہ زندگی میں ہمیشہ درست فیصلے کرتی ہے، وہ مکمل طور پر میری طاقت ہے، جو مجھے ہمیشہ مثبت رہنے میں مدد دیتی ہے اور یہی سب کچھ آپ اپنے لائف پارٹنر میں دیکھنا چاہتے ہیں اور میں اس کے لیے بہت شکرگزار ہوں“۔
کرکٹ میں انوشکا کی دلچسپی کے حوالے سے ویرات کوہلی کا مزید کہنا تھا کہ ” وہ اس کھیل کے حوالے سے بہت پرجوش ہے، وہ کرکٹ کو سمجھتی ہے اور اس سے جڑے کھلاڑیوں کے جذبات کو بھی سمجھ سکتی ہے کہ وہ کس قسم کی صورتحال سے گزر رہے ہیں اور میرے خیال میں یہ چیز سب سے خوبصورت ہے“ ۔واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی 4سال کے معاشقے کے بعد گزشتہ برس دسمبر میں اٹلی کے شہر میلان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ،دونوں ستارے 2013ءمیں ایک شیمپو کے اشتہار کے دوران ملے تھے جہاں سے ان کی محبت کی کہانی شروع ہوئی ، ایک وقت ایسا بھی آیا جب کوہلی اور انوشکا کی محبت میں دراڑیں پڑنا شروع ہوئیں تاہم بعد میں ایک بار پھر دونوں اکٹھے ساتھ نظر آنا شروع ہوگئے ، بالی وڈ اداکارہ اکثر و بیشتر مختلف میچز کے دوران اپنے شوہر ویرات کوہلی کی ہمت بندھاتی نظر آتی ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں بھی کرکٹ سے خاصا لگاﺅہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 21/05/2018 - 12:38:41
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا